امریکی وزیر خارجہ کل بھارت کا دورہ کریں گے
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کل منگل کو بھارت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت سے دوستی اپنی جگہ مگر انسانی حقوق کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انتھونی بلنکن کل 27 جولائی کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ جہاں وہ اپنے ہم منصب جے شنکر اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔