صوبائی وزیر خالد محمود نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں کے فنڈز منظور کرائے :اقبال شیخ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف سٹی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے خدمت کی سیاست اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بناناکر ہی حلقہ کے عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے حلقہ کے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے اربوںروپے کے فنڈز منظور کرائے ہیں جس سے آئندہ ماہ میگا پراجیکٹ شروع ہونے کیساتھ ساتھ گنجا ن آباد علاقوں میں پی سی سی ،سیوریج اور کارپٹ سڑکیں تعمیر کرائی جائیںگی صوبائی وزیر میاں خالدمحمود کی خصوصی کاوش سے شہر بھر میں36 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔