• news

 نواز لیگ عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی: آصف شاہین

نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر میاں آصف شاہین نے کہا ہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں نواز لیگ عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی (ن) لیگ مہنگائی میں اضافے کے حکومتی فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور عوام کو نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی نالائق حکمران اقتدار کے نشے میں دھت اور عوام کے حالات سے بے خبر ہیں انکے غیر موثر فیصلوں سے پوری قوم شدید پریشان حال ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن