• news

پی ٹی آئی کا ویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے: سعید ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی اورجمہوریت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہی ہے ، موجودہ حکومت نے انتہائی مقروض اور گرتی ہوئی معیشت کی باگ ڈور سنبھالی اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام بحرانوں کامردانہ وارمقابلہ کرکے تین سالوں میں ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے جو کسی تاریخ ساز کارنامے سے کم نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک ، چوہدری فضل ورک ، چوہدری گلفام ریاض ورک اور چوہدری اویس انور ورک  کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن