عوامی خدمت ہی تحریک انصاف کا ویژن ہے: سعید بٹ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین بیت المال محمد سعید بٹ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی تحریک انصاف کا ویژن ہے جس پر عمل پیر اہوکر عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ماضی کے حکمرانوں کی ملک اورعوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مسائل پوری قوم کامقدر بنے ہوئے تھے جبکہ مافیاز نے سابق حکمرانوں کیساتھ ملکر سسٹم کو ہائی جیک کیا ہوا تھا تمام نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے وقت درکار تھا عمرا ن خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ان نیٹ ورکس کو توڑ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حقیقی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اور تعمیر وترقی کے نئے دور کاآغاز بھی شروع ہوگیا ہے یہی تبدیلی ہے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے عوام کو ریلیف ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔