نواز شریف کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا: میاں رفاقت
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر میاں رفاقت علی نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں شروع ہونے والی پاک سعودی سرمایہ کاری کی گفتگو کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میاں شہباز شریف نے بھی انتھک کردار ادا کیا جبکہ موجودہ حکمران بوکھلاہٹ میں اس سرمایہ کاری کو بھی اپنی کارکردگی سے تعبیر کرنے کی بھی ناکام کوشش کرچکے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قوم کو میاں محمد نواز شریف کی سیاست خدمات پوری طرح یاد ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہاکہ مرجاؤں گا قرضہ نہیں لوں گا کا وعدہ کرنے والے نے قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ ے ہیں۔