• news

محکمہ ہائی وے کی غفلت ، ننکانہ واربرٹن روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)محکمہ ہائی وے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ننکانہ واربرٹن روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئی ،سڑک کے دونوں اطراف بڑے بڑے کھڈے پڑ جانے کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے ، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ سڑک کے دونوں اطراف مٹی ڈلوانے کی کئی بار یاد دہانی بھی کروائی گئی ہے مگر تاحال کوئی بھی پیش رفت شروع نہ ہوسکی ،جبکہ بارشوں کے دنوں میں بارشی پانی ان کھڈوں میں کئی کئی روز تک جمع رہتا ہے جس سے سڑک اندر سے بری طرح کھوکھلی ہورہی  ہے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر مصور احمد خان نیازی سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ واربرٹن روڈ کے دونوں اطراف فی الفور مٹی ڈلوانے کے احکامات جاری فرمائیں۔

ای پیپر-دی نیشن