صحافت ریاست کا اہم ستون ہے: سردار طالب نکئی
سرائے مغل(نامہ نگار)جس طرح عدلیہ مقننہ ریاست کے اہم ستون ہیں اسی طرح صحافت بھی ریاست کا اہم ستون ہوتا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو معاشرتی مسائل اجاگر کر کے عوام کو آگاہ کرتے ہیں۔ پریس کلب سرائے مغل کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مثبت صحافت کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف انصاف کے رہنما اور ایم این اے سردار طالب حسن نکئی نے پریس کلب سرائے مغل کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو سنوارنے کی کوشش کی ہے اب ملک صحیح ٹریک پر آگیا ہے۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں انہوں نے کہا میں نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں میں بھی کہا تھا مہنگائی کم کرنے کے لئے آڑھتی اور مڈل مین کے کردار کو کم کرنا ہوگا زرعی ٹیوب ویلوں کی قیمت یا تو فکس کریں یا 5.30 رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس فراہم کرکے سرائے مغل کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔