عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا: خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا ہے ن لیگ نے کشمیرکے انتخابات کو بھی متنازعہ بنانے کی سازش کی ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ مقبوضہ کشمیرکی طرح پاکستان میں بھی کشمیرکے انتخابات جعلی ہیں مریم نواز کی ملک دشمنی پر مبنی تقاریریں اور مو دی کیخلاف کوئی بات نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ن لیگ کے تانے بانے بھارت اور نریندر مودی سے ملتے ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں خالد محمودنے کہا عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا اور اقوام متحدہ سمیت ہر پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو دنیا بھرمیں اجاگر کیا۔