موڑکھنڈا: ضلعی انتظامیہ کا مبینہ ناروا سلوک،بھاری جرمانوں پر سبزی و فروٹ فروشوں کی ہڑتال
موڑکھنڈا(نامہ نگار)موڑکھنڈا کے سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کر دی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوے کہا اگر انتظامیہ نے جرمانے ہی کرنے ہیں تو وہ سبزی منڈی میںجا کر آڑھتیوں کو کرے جو پرچون فروشوں کو سودا مہنگا بیچتے ہیں جبکہ حکومتی ریٹ لسٹ میں انتہائی کم نرخ مقرر کیے ہوتے ہیں ۔، دوسری طرف ترجمان ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈائو ن مذید تیز کیا جاے گا ۔