عید الاضحیٰ کے موقع پر 100سے زائد گھروں میں پورے مہینے کا راشن تقسیم کیا گیا
کھڈیاں خاص (نامہ نگار) انسان کو سب مخلوقات سے ممتاز کرنے میں جہاں دیگر خصائل اور اوصاف کا اہم کردار ہے وہاں درد مندی، خدمت خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا انتہائی غیر معمولی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایثار فاؤنڈیشن کے بانی رانا گلزار نے راشن تقسیم کی اکیسویں ٹرن کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا ایثار فاؤنڈیشن مسلسل 5سالوں سے خدمت خلق میں مصروف ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر 100سے زائد گھروں میں پورے مہینے کا راشن تقسیم کیا گیاہے۔