ماضی میں امریکی اتحاد کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا :ڈاکٹر اسلم
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمداسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکومت کا خطے میں کسی تنازع کا حصہ نہ بننے اور امن کا شراکت دار بننے کا عزم قائم رکھناملکی بقاء وسلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق اور عالمی امن کے مفاد کی بھی ضرورت ہے ماضی میں امریکی اتحاد کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے ستر ہزار سے زائد مختلف طبقات نے قربانیاں دی ہیں لہٰذا اب پاکستان کو کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہئے نہ ہی وزیر اعظم عمران خان ایسا کوئی قدم اٹھائیں گے انہیں پاکستان سب سے مقدم ہے، اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ پاکستان خطہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنا کردار اداکررہا ہے دنیا بھر کے امن پسند حلقوں کو بھی اس وقت امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار اداکرنا اور حکومت پاکستان کی قیام امن کی کوششوںکو سراہنا چاہئے ۔