• news

شیخوپورہ میں موسم برسات کے دوران ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جائیں گے:ماجد منظور

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرا م کے کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے شیخوپورہ میں موسم برسات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ پودا لگا کر مہم کا آغاز کرے گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد منظور کاہلوں نے کہا کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شیخوپورہ کے تمام سکولوں ،گرین بیلٹس اور سڑکوں کے کنارے پودے لگائے جائیں گے اس پروگرام کی نگرانی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور چیف آفیسر تحصیل کونسل شیخوپورہ کریں گے انہوںنے کہا درخت انسانی زندگی کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا عوام کو چاہئے وہ اس مہم میں حصہ لیں ۔

ای پیپر-دی نیشن