• news

پاکستان کو گالی دینے والے گولی کے مستحق ہیں : ناصر اقبال خان 

لاہور(سپیشل رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ جوپاکستا ن کو"گالی" دے وہ" گولی" کامستحق ہے۔ پاکستان کے ہر دشمن سے نوازشریف کی دوستی کیوں ہے۔مودی کوجاتی امراء مدعوکرنیوالے نوازشریف کا لندن میں پاکستان کے بدترین دشمن حمداللہ کا میزبان بنناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اپنے دوراقتدارمیں قصرجاتی امراء کے اندربھارتی مسلمانوں سمیت کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث نریندر مودی اورحمداللہ کے" میزبان" تحریک آزادی کشمیر کے" ترجمان "نہیں ہوسکتے۔ مادروطن پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اورپاکستانیوں کے قلوب چھلنی کرنیوالے افغان ایڈوائزر حمداللہ کے لندن میں نوازشریف سے رازونیاز تشویشناک اورناقابل برداشت ہیں۔ نوازشریف پاکستان کے کسی بھی آئینی منصب کیلئے تاحیات نااہل ہیں توپھر موصوف کس حیثیت میں اورکیوں ریاست پاکستان کے ناپسندیدہ حمداللہ سے ملے۔پاکستان کی آزاد عدلیہ کومطلوب نوازشریف کو لندن میں حمداللہ سے ملاقات کامینڈیٹ کس نے دیا،عوام وضاحت کے منتظر ہیں۔ اگر نوازشریف کی نیت صاف ہے تووہ اس متنازعہ ملاقات کی آڈیوویڈیوریلیزورنہ قوم سے معذرت کرے۔ لندن میںنوازشریف اور حمداللہ کے درمیان ملاقات پر پاکستانیوں کاشدیدغم وغصہ فطری ہے۔ لندن میں مقیم نوازشریف ہماری ریاست کیخلاف سیاست کررہاہے ،اس کی بیماری کاڈھونگ بے نقاب ہوگیا لہٰذاء اس مفرورکی یقینی وطن واپسی ریاست راست اقدام کرے۔ ،نوازشریف نے اس بار بھی پاکستانیوں کومایوس کیا۔ جوکوئی پاکستان کی سا لمیت کومیلی آنکھ سے دیکھتا اور ہماری قومی حمیت پرمجرمانہ حملے کر تا ہو اس کے ساتھ دوستی تودرکنار کسی قسم کا رابطہ اورواسطہ بھی گناہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن