عالم اسلام کو متحد ہوکر کفر کیخلاف کام کرنے کی ضرورت ہے:شہزاد ورک
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چودھری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو قربانی کا بکرا نہیں بلکہ متحد ہوکر عالم کفر کیخلاف کام کرنے کی ضرورت ہے اگر امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو یہود وہنود مسلمانوں کی نسل کشی کیساتھ ساتھ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹتے رہیں گے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی جو تاریخ رقم کی جارہی ہے اس پر عالمی دنیا کی خاموشی بھی امت مسلمہ کی خاموشی کی وجہ سے ہے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ جو ظلم روا رکھا جارہا ہے اس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے امت کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا شکیل اسلم ،چودھری بلال ورک ،شوکت علی ورک ،شاہد ورک سمیت دیگربھی موجودتھے۔