• news

کوٹ رادھاکشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والاریلوے پھاٹک دو دود گھنٹے بند رہنے لگا ،آمدورفت میں شدید مشکلات

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) کوٹ رادھاکشن جوکہ دو حصوں میں منقسم ہے کو ملانے والا ریلوے پھاٹک ٹرینوں کی مسلسل آمدوفت کے باعث شدید گرمی میں دو دود گھنٹے تک بند رہنے لگا ہے ، بعض اوقات دو سے تین ٹرینوں کے کراس کی وجہ سے پھاٹک مسلسل بند ہونے پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے ۔ مسلسل پھاٹک بند ہونے یا ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ۔ سول سوسائٹی کے ممبران رئوف نواب چوہدری ، سردار طارق سعید،ناصر محمود ملک ، رائے گل نواز بھٹی ،رائو محمد یوسف ، حافظ اشتیاق احمد، ملک شاہد منصورنے  وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے ریلوے ٹریک کے اوپر موٹرسائیکلوں کی آمدورفت کیلئے پل بنا دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن