• news

اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے: افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے اپوزیشن کی منفی سیاست دم توڑ چکی اپوزیشن جماعتیں عوام کی نہیں اپنے ذاتی مفادات کی جدوجہد کررہی ہیںاپوزیشن کا اتحاد ٹکڑوں میں بٹ چکاہے، حکومت سے استعفیٰ مانگنے والے خود استعفیٰ دینے پر مجبور ہیں، اپوزشین جماعتوں کا ہمیشہ کیلئے بوریا بستر گول ہوچکا ہے اپوزیشن کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن