• news

کئی اضلاع میں لڑائی: کابل میں 5 طالبان مار ڈالے‘ حکام

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں بدامنی کے ڈیرے جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری اور اہم علاقوں پر قبضے کیلئے گھمسان کا رن جاری ہے۔ حکام نے کابل میں 5 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قندھار کے نواح میں افغان فوج اور طالبان کی لڑائی جاری ہے۔ ایک ماہ میں قندھار سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ صدارتی محل پر عید کے روز حملہ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن