• news

ٹوکیو اولمپکس کے دوران شدید گرمی ‘کھلاڑیوں کیلئے مشکلات 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹوکیو اولمپکس گیمز کے دوران شدیدگرمی نے کھلاڑیوں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور دیگر کھلاڑیوںنے گزشتہ روز شکایت کی تھی کہ مقابلے دن کی بجائے رات کو کرائے جائیں تاکہ گرمی سے بچا جا سکے ۔ اولمپکس گیمز انتظامیہ نے گزشتہ روز شدید گرمی کی وجہ سے کشتی رانی کے مقابلے دو روز کیلئے ملتوی کر دیئے تھے ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کی پالیسی ہے کہ جب درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچ جائے تو کھلاڑیوں کو دوسرے اور تیسرے سیٹ کے درمیان دس منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جسے تیس سیکنڈ تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے ۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر مکونیل نے کہا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے مقابلوں کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی گئی لیکن ہر کھیل کے شیڈول کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ۔ آئی ٹی ایف کی ہر ممکن حمایت کرینگے ۔ آج سے موسم بہتر ہونے کی امید ہے ۔ ہوائیں چلنے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔ منگل اور اتوار کو ملتوی ہونے والے مقابلے بھی رواںہفتے ہونگے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن