• news

سری لنکن ٹیم بہتری کی  طرف گامزن ہے : مکی آرتھر

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹیم تیزی کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہے لیکن بیٹنگ لائن میں مضبوطی کی ضرورت ہے ۔ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام شعبوں میں گہرائی آئے ‘تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا جائے ۔ بیٹنگ ‘بائولنگ‘فیلڈنگ سب میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ اچھی بلے بازی کا نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں ۔ کھلاڑیوں کو آزادی کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔ جب کھلاڑیوںمیں اعتماد پیدا ہو گا تو کاکردگی بھی ٹھیک ہو جائے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن