• news

ٹائیگرفورس کے کارکن اورخاتون ساتھی پر مسلح افراد کا تشدد

فیروزوالا( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی چک نمبر 31 کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے وزیر اعظم کی ٹائیگرفورس کے کارکن اس  کی ساتھی لیڈی کارکن پر اسلحہ تان کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایااور فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا کارکن زاہد محمود ساتھی  لیڈی کارکن رابعہ کے ہمراہ  قریبی گاؤں میں احساس کفالت پروگرام کا سروے کرکے واپس گھر آ رہے کہ جب راستے میں پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے  اسلحہ دکھا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا صدر پولیس نے افتخار اور اس کے ساتھی  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن