ہربنس پورہ :30 سالہ خاتون گھر میں پراسرار طور پر ہلاک
لاہور(نامہ نگار)ہربنس پورہ کے علاقے میں 30 سالہ خاتون گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہر فیاض کالونی کی رہائشی 30 سالہ عاصمہ گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔پولیس کے مطابقپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔جن کی روشنی میں مزید کارروائی کاجائے گی۔