• news

مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ‘ نوجوان شہید

غزہ (انٹرنشینل ڈیسک) فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی آباد کاری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ فلسطینی گاؤں بیتا میں تشدد کے ایک روز بعد وزارت صحت نے بتایا کہ 17 سالہ محمد منیر التمیمی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ترجمان فلسطینی ہلال احمر کے مطابق جھڑپوں کے دوران 320 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جن میں سے 21 گولیوں، 38 ربڑ کی گولیاں لگنے اور متعدد آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن