• news

خان بیلہ: شریف مائنر میں پھر شگاف‘ سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب

خان بیلہ‘ ٹھل حمزہ  (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) سب ڈویژن انہار پکالاڑاں کی شریف مائنر میں ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ شگاف وسیع علاقہ پانی میں ڈوب گیا منچن برانچ جن پور سے نکلنے والی شریف مائینر میں پل رڈاں کے قریب رات دو بجے کے قریب بیس فٹ چوڑا پڑنے والا شگاف 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود پر نیں ہو سکا ۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویڑن آنہار پکالاڑاں کی شریف مائینر میں پل رڈاں کے قریب بیس فٹ کے قریب چوڑا شگاف پڑنے سے پانی کئی میل تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے وسیع علاقے پانی میں ڈوب گیے لوگوں کے گھروں اور مسجد کے گرد پانی کھڑا ہو گیا تقریباً 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انہار عملہ موقع پر نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی شگاف پر ہو سکا اور پانی تیزی سے چل رہا ہے  شگاف کی وجہ سے کء بستیوں میں پانی ا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے رات دو بجے پڑنے والا شگاف ابھی تک پر نیں ہو سکا علاقہ مکین لال محمد ہا نسلا مہر عاشق حسین مہر زاھد مہر رب نواز رحیم بخش حضور بخش مہر نزیر احمد دیگر نے کہا کہ محکمہ انہار کا عملہ سب انجینر اویس خالد اور ایس ڈی او پکالاڑاں نے مبینہ لاکھوں روپے لیکر نہروں کے موگے تڑوا دہیے ہیں اور نہروں میں پانی زیادہ چھوڑ دیا جس کی وجہ سے شگاف ہوا انہوں نے  اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن