• news

نور مقدم کیس: کسی ملک کے قانون میں مداخلت نہیں کرتے: امریکہ 

اسلام آباد (آئی این پی) امریکی سفارتخانے نے نور مقدم کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک کے قانون میں مداخلت نہیں کرتا اور کسی دوسرے ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پر نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے حوالے سے صارفین کی تنقید کے جواب میں کہا گیا کہ جب امریکی شہریوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارتخانہ ان کی خیریت جانچ سکتا ہے اور وکلاء کی ایک فہرست فراہم کر سکتا ہے لیکن قانونی مشورے نہیں دے سکتا اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن