کیپٹن راجہ محمدسرورشہیدنشان حیدرکا 73 واں یوم شہادت منایا گیا
راولپنڈی (آئی این پی ) کیپٹن راجہ محمدسرورشہیدنشان حیدرکا 73 واں یوم شہادت منایا گیا ، میجرجنرل شاہدنذیرنے آرمی چیف کی جانب سے شہیدکے مزارپرپھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کیپٹن راجہ محمدسرورشہیدنشان حیدر نے مادروطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا، منگل کو انکا 73 واں یوم شہادت منایا گیا،کیپٹن راجہ سرورشہیدکے مزارپرپھول چڑھانے کی تقریب ان کے آبائی علاقے سنگھوڑی گوجرخان میں ہوئی ، میجرجنرل شاہدنذیرنے آرمی چیف کی جانب سے شہیدکے مزارپرپھول چڑھائے۔