• news

آزاد کشمیر‘ 2 منتخب سمیت 4 امیدواروں کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہوئی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے دو منتخب امیدواروں سمیت چار امیدواروں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی انکوائری مکمل کر لی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہو گئی۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ان کی انتخابی مہم میں شامل تھے اور تقریر بھی کی۔ نومنتخب خواجہ فاروق احمد‘ چودھری رشید‘ چودھری شہزاد محمود اور راجہ منصور کو انتخاب کیلئے نااہل قرار دینا مناسب ہو گا۔ الیکشن کمشن کے مطابق دو نومنتخب امیدواروں اور دیگر دو امیدواروں سے متعلق انکوائری موصول نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن