• news

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مایوس‘ شاہ محمود: پیر پگارا کیساتھ ملاقات

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر  خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ راجہ ہاؤس میں ملاقات کی۔ پیر پگارا سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور دعا کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ عسری حل ہوتا تو 20 سال میں نکل چکا ہوتا۔ افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستان سے متعلق جو کہا کوئی ذی شعور اسے برداشت کرے گا۔ افغان معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں نہ کی۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستانی اقدامات کی دنیا معترف ہے۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عمل کیا ہے۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مایوس ہوئیں۔ وزیراعظم نے کراچی کی بہتری کیلئے پیکج دیا۔ اندرون سندھ حالات تشویشناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی سندھ میں آمد سے کسی کو گھبراہٹ نہیں ہونی چاہئے۔ سندھ کا بہت بڑا طبقہ پیپلز پارٹی سے نجات چاہتا ہے۔ آج بحرین جا رہا ہوں۔ بحرین کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر بات ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن