ماہانہ ایڈجسٹمنٹ،جون میں بجلی80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواستوں پرآج سماعت
اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواستوں پرآج (بدھ)کو سماعت کرے گی ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت بدھ کوکی جائے گی۔ دریں اثنا اتھارٹی نے نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پربدھ کو ہونے والی سماعت ری شیڈولڈ کردی اور اب 3اگست کو سماعت ہوگی۔