• news

 نجکاری کے حوالے سے 17مسافر ٹرنیوں کی فنانشل بڈ کھول دی گئی

اسلام آباد +ملتان(نمائندہ نوائے وقت+سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ پرائیویٹ پاٹنر شپ ریلوے پالیسی کے تحت ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی نجکاری کے حوالے سے موصول ہونے والی 17مسافر ٹرنیوں کی فنانشل بڈ کھول دی گئی،نجکاری میں نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث17ٹرنیوں میں سے 11مسافر ٹرینوں کی سنگل بڈ آگئی ، 6ٹرینوں کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں نے بولی دی۔17میں سے پاکستان ریلوے کی کمپنی پراکس نے 8ٹرینیں حاصل کی ہیں جن میں تیز گام، ہزار، ملت، کراکرم، پاکستان، سنک رفتار اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں۔قراقرم ٹرین کیلئے 184‘ تیزگام 158‘ ملت ایکسپریس 118‘ پاکستان ٹرین کیلئے 133 کروڑ بولی دی گئی۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم کے لئے ریلوے کی ذیلی کمپنی پراکس نے 1 ارب 84 کروڑ روپے سالانہ دی اسی طرح پراکس نے راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام کیلئے1 ارب 58 کروڑ روپے, لاہور کراچی لاہور کے لئے چلنے والی ملت ایکسپریس کے لئے1 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ, سیالکوٹ کراچی سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے لئے1 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ, راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان کے لئے1 ارب 33 کروڑ 10 لاکھ,روپے کی بولی دی ہے اسی طرح ایس ایس آر کمپنی نے لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کے لئے1 ارب 26 کروڑ60 لاکھ,پشاور کراچی پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا کے لئے1 ارب 26 کروڑ,ملتان کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی زکریا کیلئے98 کروڑ اسلام آباد لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس کے لئے25 کروڑ اور میانوالی ایکسپریس کے لئے90کروڑ روپے سالانہ کی بولی دی ہے راس لاجسٹک کمپنی نے پشاور کوئٹہ پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر کے لئے 1 ارب 60 کروڑ,لاہور راولپنڈی لاہورکے درمیان چلنے والی سبک خرام کے لئے 25 کروڑ 70 لاکھ روپے بولی دی ہے عمران انٹر پرائزکمپنی نے غوری ایکسپریس کے لئے 9کروڑ30لاکھ روپے بولی دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن