• news

بھارتی کرکٹر کرونا کا شکار: سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹی ٹونٹی ملتوی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کھلاڑی کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔میچ کولمبو میں کھیلا جانا تھا، میچ سے قبل آل راؤنڈر کورنال پانڈیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث میچ ملتوی کردیا گیا۔ جبکہ دونوں ٹیمیں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورنال پانڈیا میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سکواڈ میں مزید وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے، ٹیسٹ منفی آئے تو دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جاسکتا ہے۔اس سے قبل رواں ماہ پندرہ جولائی کو دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔امکان ہے کہ سیریزکے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن