اولمپکس میں پانچویں پوزیشن ‘ویٹ لفٹر طلحہ طالب کیلئے ایک ہزار ڈالر کا انعام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بریگیڈئر ظہیر اختر نے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلحہ طالب کو ایک ہزار امریکی ڈالرز انعام سے نوازا۔ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی کرکے مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے۔ بہتر مستقبل کیلئے مجھے ترقی دی جائے۔ تین برس سے مجھے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔ دعاوں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہیں تھا، صرف 2 کلو گرام کے فرق سے میڈل نہیں جیت سکا۔