ٹوکیو اولمپکس گیمز : امریکہ 9گولڈ سمیت 23میڈلز جیت کر سر فہرست
لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکہ نے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ امریکہ نو گولڈ ‘چھ سلور اور آٹھ برونز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔ چین نو گولڈ ‘پانچ سلور اور سات برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے ‘جاپان نو گولڈ ‘تین سلور اور پانچ برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے‘رشین اولمپک کمیٹی نو گولڈ ‘سات سلور اور چار برونز میڈلز کے ساتھ چوتھے ‘برطانیہ چار گولڈ‘پانچ سلور اور تین بروز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ جنوبی کوریا تین تین گولڈ ‘دو سلور‘پانچ برونز کے ساتھ چھٹے ‘آسٹریلیاتین گولڈ ‘ایک سلور اور پانچ برونز کے ساتھ ساتویں ‘کینیڈادو گولڈ ‘تین سلور اور تین برونز کیساتھ آٹھویں ‘فرانس دو گولڈ ‘دو سلور اور تین برونز کیساتھ نویں اور کوسوو دو گولڈ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔