فنڈز نہ دینے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سپورٹس بورڈ پر تنقید
لاہور)سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ پر تنقید کرتے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ پی ایس بی کی ذمہ داری ہے۔ سپورٹس بورڈ نے اولمپکس سے قبل 44 کروڑ روپے حکومت کو واپس کر دیئے۔ جو رقم حکومت کو واپس کی گئی وہ ایتھلیٹس پر خرچ ہو سکتی تھی۔ طلحہ طالب اور گلفام جوزف کو رقم ملتی تو آج پاکستان میڈل ٹیبل پر ہوتا۔ ریسلرز انعام بٹ اور بلال کو سپورٹ نہیں ملی۔ سعدی عباس کو وسائل نہیں ملے۔ وسائل فراہم ہوتے تو یہ ایتھلیٹس بھی کوالیفائی کر جاتے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی مدد سے ایتھلٹیس پر دو لاکھ 42 ہزار ڈالر خرچ کئے۔ کھلاڑیوں کے سفری اخراجات کووڈ 19 ٹیسٹ کے اخراجات پی او اے نے برداشت کئے۔ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے بھی بروقت فنڈز جاری نہیں ہوئے۔