• news

 سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی  رشتہ ازدواج میں منسلک  

مظفر آباد  (آئی این پی ) سابق رکن قومی اسمبلی اور  سیاستدان جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ روز  پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا لیکن رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔ سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن