• news

بحرین کے نائب وزیراعظم سے ملاقات: فیٹف معاملہ پر حمایت کیلئے شکریہ‘ شاہ محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات‘ تعاون کے فروغ‘ اہم علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ بحرین سے اقتصادی‘ تجارتی دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ ایف اے ٹی ایف معاملے پر بحرین کی حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں۔ شاہ محمود نے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاک بحرین تعلقات مشترک عقیدے‘ تاریخ اور عوامی روابط سے عبارت ہیں۔ پاکستان اور بحرین باہمی مفاد کے متعدد امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین میں مشترکہ عقیدے اور اقدار کی بنیاد پر گہرے اور قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران  بحرین کی جانب سے مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بحرینی نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن