کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کر دیئے
لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے۔ پارٹی ٹکٹ لاہور، کھاریاں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے سات وارڈز کے پارٹی ٹکٹ جاری۔ تین وارڈز کے ٹکٹ زیر التوا ہیں۔ لاہور کینٹ کیلئے احمد فاروق ڈوگر، محمد عظیم اختر، استاد رشید احمد، راجہ شہزاد حسین، میجر (ر) عرفان اکبر، عمر طالب اور صابر حسین کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔ لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بھی سات وارڈز کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری۔ تین زیر التوا ہیں۔ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی نو وارڈز کے ٹکٹ جاری، ایک زیر التوا ہے۔ سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے پانچ وارڈز کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کردہ ٹکٹس کے خلاف اپیل تین روز کے اندر کی جا سکے گی۔