• news

کشمیریوں کی کتاب میں بھارت کوئی آپشن نہیں: سردار مسعود 

مظفرآباد  (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اگرچہ اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت یا پاکستان میں سے کسی ایک ملک کے ساتھ اپنی سیاسی قسمت وابستہ کرنے کا آپشن دیتی ہیں لیکن کشمیریوں کی کتاب میں بھارت کوئی آپشن نہیں ہے۔ وہ کشمیری سیاستدان جنہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس دہلی کو اپنا قبلہ بنایا تھا وہ بھی پچھتاتے پھر رہے ہیں اور اعلانیہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ان کی فاش سیاسی غلطی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد نہیں بلکہ غلام ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن