• news

سیاسی انتقام بند نہ ہوا تو آزاد کشمیر میں احتجاج کی سر براہی کرونگا: بلاول

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اورانہوں نے غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا۔بلاول نے کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دوافراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹھہرادیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو توقتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضا تھا کہ دوافراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چوہدری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام سے بے چینی کے اثرات دوررس ہوں گے، دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے ہے، چوہدری یاسین کے گھرکے محاصرے سے لے کرچادراورچاردیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں عمران خان کے چودھری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی کے اثرات دور رس ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چودھری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام  چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کیلئے بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن