• news

گزشتہ سال ٹیکس  آمدن 4732 ارب‘ ہدف سے 41 ارب زائد: وزارت خزانہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹیکس آمدن 4732 ارب روپے رہی۔ ٹیکس آمدن مقررہ ہدف سے 41 ارب روپے زائد رہی۔ گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 2197 ارب روپے رہا۔ گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدن 1281 ارب روپے ترسیلات زر 29.4  ارب ڈالر رہیں۔ ملکی برآمدات 25ا رب 60 کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدات 53.8 ارب ڈالر رہی، اسی طرح گزشتہ مالی سال زرمبادلہ ذخائر 24.7 ارب ڈالر رہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 1.8 ارب ڈالر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن