• news

جڑانوالہ: زیرحراست ڈکیت مبینہ تشدد سے ہلاک، تفتیشی گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے بین الاضلاعی ڈکیت ہلاک ہو گیا۔ سی پی او نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق 20 جون 2021ء کو تھانہ سٹی کی حدود ڈیفنس ویو کالونی میں خود کو احساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والے کار سوار مبینہ ڈکیت گینگ نے گیٹ نہ کھولنے پر فائرنگ کرکے 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا تھا جس پر اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر ایک ڈکیت کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا تھا ۔جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے مبینہ ڈاکو کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر رکھا ہوا تھا۔ گذشتہ روز پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے مبینہ ڈکیت کی طبیعت خراب ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ کے تفتیشی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن