اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس 4 خواتین وکلاء کو طلبی کے نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک اور ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں چار خواتین وکلاء کا چالان جمع ہونے پر طلبی کے سمن جاری کردیے گئے۔ گذشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں ہائیکورٹ حملہ کیس میں راجہ زاہد، تصدق حنیف اور حماد سعید ڈار وغیرہ عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر پولیس تھانہ رمنا نے کیس میں ملوث چار خواتین ملزمان بشری سلیم، شہلا بی بی، معراج ترین اور شائستہ تبسم کے چالان عدالت جمع کرا دیئے۔