• news

گرمی کی وجہ سے مرا تو ذمہ دار  انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ہوگی : ڈینیئل 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹینس سٹار ڈینیئل مدویودیف نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس گیمز کے دوران اگر میں گرمی کی وجہ سے مر گیا تواس کی ذمہ دار انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن ہوگی ۔ قبل ازیں ٹینس کھلاڑیوں نے شدید گرمی میں کھیلنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ گیمز کا شیڈول تبدیل کیا جائے تاکہ گرمی سے بچا جاسکے ۔ روسی کھلاڑی نے مزید کہا کہ میچ ختم کرسکتا ہوں مگر میںمر بھی سکتا ہوں ۔ 25سالہ عالمی نمبردو کھلاڑی نے مزید کہا کہ میچز کے اوقات تبدیل کر دیئے جاتے تو کھلاڑیوں کے اچھا ہوتا۔ چیئر امپائر نے کھلاڑی سے پوچھا تھا کہ ان کی حالت کیسی ہے ‘جواب میں کہا کہ اگر میں مر جاتا ہوں اس کی ذمہ داری انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو لینا ہو گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن