امریکی اتھلیٹ سائمن بائلز ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکی اتھلیٹ سائمن بائلز ذہنی تنائو کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس گیمز سے دستبردار ہوگئیں ۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں وال نٹ مقابلے میں شرکت کی تاہم دوسرے مرحلے میں شرکت سے انکار کردیا ۔ امریکی جمناسٹک کھلاڑی نے کہا کہ وہ آج ہونے والے مقابلے میں شریک نہیں ہونگی ۔امریکی جمناسٹک فیڈریشن نے کہا کہ ہماری ہمدری سائمن کے ساتھ ہیں ان کی بہادری پر شاباش دیتے ہیں ۔