قومی ٹیسٹ کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ منفی ‘ٹریننگ کی اجازت مل گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل پاکستانی سکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی۔ ٹی ٹونٹی میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کروناٹیسٹنگ کی گئی تھی۔اس سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ کے گیارہ ارکان کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر ان کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، تمام افراد کی رپورٹس منفی آئی، کرونا رپورٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل چکی ہے۔ قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان اب ٹریننگ کرسکیں گے۔