• news

ڈیف اینڈ ڈم ٹی ٹونٹی لیگ پاک  ڈیف ٹیم نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈیف اینڈ ڈم ٹی ٹونٹی لیگ پاک ڈیف ٹیم نے جیت لی۔فائنل میچ میں پاک ڈیف ٹیم نے لائنز ڈیف ٹیم کو 52 رنز سے شکست دی۔ ٹی ٹونٹی لیگ میں شالیمار ٹاون ڈیف کلب، گلشن ڈیف کلب، چوبرجی ڈیف کلب اور لائنز ڈیف کلب، سٹار ڈیف کلب نے حصہ لیا۔ لیگ کے پہلے میچ میں شالیمار ٹاون ڈیف ٹیم نے گلشن ڈیف کلب کو مات دی، دوسرے میچ میں لائنز ڈیف کلب نے چوبرجی ڈیف کلب کو مات دی، تیسرے میچ میں پاک ڈیف کلب نے شالیمار ڈیف ٹیم کو شکست دی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاک ڈیف کلب نے شالیمار کو ہرایا، دوسرے سیمی فائنل لائنز کلب نے سٹار ڈیف ٹیم کو مات دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ پاک ڈیف کلب نے 52 رنز سے جیت کر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عثمانی امیر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، اختتامی تقریب میں عبدالسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن