• news

پرویز الٰہی کی منظور وڑائچ کو سپریم کورٹ بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری منظور احمد وڑائچ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احمد شہزاد فاروق رانا بھی شریک تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے چودھری منظور احمد وڑائچ کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چودھری منظور احمد وڑائچ نے پنجاب اسمبلی کو تاریخی قانون سازی کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن