بے روزگاری میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے:امجد لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور چیئر مین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے جوخواب عوام کو دکھائے وہ شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے تین سالوں میں اہل وطن کو بے شمار مسائل اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا، معاشی ترقی کی رفتار انتہائی سست رہی بے روزگاری میں اضافہ ہوا جو احکومتی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں میاں امجد لطیف نے کہا کہ مدینہ کی ریاست اگر عمران خان کا ماڈل ہے تو یہ دعویٰ ان سے پورا ہونا ممکن نہیں کیونکہ حکمرانوں کی سمت درست نہیں اور نہ اقدامات ریاست مدینہ کے ماڈل سے مطابقت رکھتے ہیں، پاکستان کو تختہ مشق بنادیا گیا ہے برسر اقتدار آکر پی ٹی آئی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی بجائے ملکی مسائل میں اضافہ کا سبب بنی ہے ، نالائق حکومت سے بہتری کی کوئی توقع باقی نہیں رہی ان سے چھٹکا را ناگزیر ہے یہ جب تک برسر اقتدار رہیں گے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرتے رہیں گے۔