• news

ن لیگ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی: پیر غلام فرید 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ شریف برادران اور پاکستانی عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے مسلم لیگ ن اگلے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی 2023ء میں جیت کے خواب دیکھنے والی پی ٹی آئی ناکامیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اگلے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کا عوام صفایا کر دیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اروپ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں عوام کو آج بھی مسلم لیگ ن کے دور کے کارنامے یاد ہیں شہباز شریف نے تعلیم ترقی اورصحت کے میدان میں جو شاندار کارکردگی پیش کی وہ نا قابل فراموش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن