• news

واسا صارفین آن لائن بل جمع کرواسکیں گے،بینک آف پنجاب کیساتھ معاہدہ طے 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) واسا لاہور کے صارفین پنجاب کے ذریعے آن لائن بل جمع کرا سکیں۔ اس سلسلہ میں واسا اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے طے پا گیا ۔ بینک آف پنجاب کے گروپ چیف فرید احمد خان اور واسا  کے ڈائریکٹر فائنانس آصف فیاض نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب  واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوئی  اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز  ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر محمد تنویز،  ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محمد صدیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک احسن حیات  بھی موجود تھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن